20

ڈی آئی خان: نجی بینک کی کیش وین سے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی، عملہ بھی اغوا

[ad_1]

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی—فوٹو: فائل

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی—فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکوؤں نے نجی بینک کی کیش وین درابن روڈ پر لوٹ لیا اور 80 لاکھ روپے کے ساتھ عملے کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ  ڈاکوؤں نے درابن روڈ پر نجی بینک کی کیش وین لوٹ لی تاہم وین قریب ہی واقع قبرستان کے پاس ہی چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ین چھوڑنے کے بعد ڈاکو عملے  کو اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ بینک کی کیش وین 80 لاکھ روپے لے کر درابن کی طرف جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں