[ad_1]
حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جوڑا پہاڑوں کی بلندیوں پر اپنا رومانوی ڈنر کررہا ہے۔
بظاہر کیبل کی رسی سے جڑی میز پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے جوڑے کو رفتا رفتا زمین کے کنارے سے دھکیل دیا جاتا ہے جس کے بعد وہ پہاڑی وادی کے اوپر معلق ہو جاتے ہیں۔
سفید لباس میں خاتون اور سیاہ سوٹ میں مرد ایک اسٹیج شدہ فوٹو شوٹ کا حصہ دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ فوٹیج کہاں کی ہے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے لیکن پس منظر میں ایک خاتون کی آواز روسی زبان لگ رہی ہے۔
X پر ایک صارف نے فوٹیج کو شیئر کیا اور اب تک اس کلپ کو 6.9 ملین سے زیادہ کمنٹس اور لائکس مل چکے ہیں۔ ویڈیو کا عنوان تھا، ’جب آپ اس منظر کو دیکھتے ہیں تو سب سے پہلا لفظ کیا ذہن میں آتا ہے؟‘
[ad_2]
Source link