[ad_1]
پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقے سے 12 امیدواروں کے درمیان انتخابی میدان کل جمعرات کے روز سجے گا، اس سلسلے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سامان انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے، جسے پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 کی خالی نشست پر پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ ضمنی انتخاب میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ ایک لاکھ 79 ہزار 10 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ضمنی الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 91 پولنگ اسٹیشنز پر 276 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
[ad_2]
Source link