19

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں مزید پینک بٹن بحال

[ad_1]

مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر میں غیرفعال پینک بٹن کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

مریم نواز شریف کے احکامات پر شہر میں غیرفعال پینک بٹن کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

 لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پینک بٹن کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں مزید 122 مقامات پر پینک بٹن فعال کردیے۔ سیف سٹی نے 15 پینک بٹن کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موبائل سنیچر گرفتار کروادیا۔

شہری نے موبائل چھن جانے پر فوری 15 پینک بٹن کے ذریعے سیف سٹی سے رابطہ کیا۔ سیف سٹی نے سنیچر کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری موبائل سنیچر کو گرفتار کروادیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی سے کنٹریکٹ کے مسائل کی بنا پر پینک بٹن آپریشن اینڈ مینٹینس نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئے تھے، بہت جلد باقی ماندہ پینک بٹن کو بھی بحال کر دیا جائیگا، شہری موبائل فون نا ہونے کی صورت میں 15 پینک بٹن کے ذریعے پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں