[ad_1]
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے محمدو بوٹی میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 7 جانور مر گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے محموو بوٹی میں سڑک پر جمع ہونے والے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 4 گائے، ایک بھینس اور دو کتے ہلاک ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق قریب میں بجلی کا کھمبا ہونے کی وجہ سے پانی میں کرنٹ پھیلا اور کوئی بھی شخص جانوروں کو بچا نہ سکا۔
جانوروں کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور انہوں نے اقدامات نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے زبان جانوروں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔
[ad_2]
Source link