22

دکی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

[ad_1]

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں ٹھیکدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں پک اپ کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں