20

لاہور، اسلام آباد ائرپورٹس پر لگیج کی پلاسٹک پیکنگ بند کرنے کی ہدایت

[ad_1]

حکام کے مطابق دنیا بھر کے ائرپورٹس پر پلاسٹک پیکنگ کو بند کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

حکام کے مطابق دنیا بھر کے ائرپورٹس پر پلاسٹک پیکنگ کو بند کردیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

 لاہور: پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے باعث لاہور اور اسلام آباد کے ائرپورٹس پر پلاسٹک پیکنگ کا استعمال روکنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ائرپورٹس انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک ریپنگ شیٹس سے بیگز پیک کرنا ممنوع قراردیا جاچکا ہے، بیگز کی پیکنگ سے بہت زیادہ پلاسٹک ویسٹ پیدا ہورہا ہے۔ دنیا بھر کے ائرپورٹس پر پلاسٹک پیکنگ کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائی پنجاب بھر میں زور پکڑ رہی ہے، خصوصی اسکواڈز نے29757 معائنہ کیے اور 12849 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جو کہ 75 مائیکرون سے کم تھے ۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 29757 چھاپے مارے جن میں سے2195 چھاپے صوبائی دارالحکومت میں کیے گئے اور 1049 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ خصوصی اسکواڈز نے29757 معائنہ کیے اور 12849 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جو کہ 75 مائیکرون سے کم تھے –

ترجمان کے مطابق نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 29757 چھاپے مارے جن میں سے2195 چھاپے صوبائی دارالحکومت میں کیے گئے اور 1049 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں