[ad_1]
صوابی: بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی تین سگی بہنوں کو قتل کردیا جب کہ گھر میں موجود دیگر 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔
پولیس کے مطابق اپنی 3 سگی بہنوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعہ صوابی میں تھانہ زیدہ کی حدود علاقہ زیدہ میں پیش آیا، جہاں بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی 3 جواں سالہ بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان تھیں جب کہ گھر میں موجود دیگر 2 بہنوں نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ پولیس کے مطابق ایک بہن کی حال ہی میں منگنی ہوئی تھی، جس پر ملزم کو رنج تھا جب کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور والد ساتھ ہی رہتے ہیں۔ مقتول بہنوں کا ایک بھائی دبئی میں مقیم ہے۔
واقعے کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرنے کے ساتھ قاتل کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے صوابی میں تین بہنوں کے لرزہ خیز قتل پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھائی کے ہاتھوں بہنوں کا قتل دلخراش اور تشویشناک واقعہ ہے۔ معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورثا کے کے غم میں شریک ہیں۔
[ad_2]
Source link