[ad_1]
پشاور: بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل کے 3 ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق
سانحہ بڈھ بیر کیس میں 3 ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواستیں دائر کی گئیں، جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔
ملزمان میں شاہ موس،عزیز الرحمٰن اور عبید اللہ شامل ہیں۔ عبوری ضمانتوں کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بڈھ بیر؛ جائیداد کے تنازع پر 8 افراد کے قتل میں ملوث باپ 2 بیٹوں سمیت گرفتار
واضح رہے کہ کیس کے ملزمان میں سے 3 ملزمان پہلے سے گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان نے رقم اور جائیداد کے تنازع پر 25 جون کو گھر کے اندر 8 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ مقتولین میں 4 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link