21

کوئٹہ؛ لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلیے لواحقین کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

[ad_1]

 کوئٹہ: لاپتا شخص ظہیر بلوچ کے لواحقین کی احتجاجی ریلی پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاپتا ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کی جانب سے احتجاج جاری ہے، اس دوران بلوچستان یونیورسٹی کے مقام پر احتجاجی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے احتجاج میں شریک کئی خواتین و بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں