[ad_1]
لاہور میں اغوا کا غلط مقدمہ درج کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم شہباز نے نازیہ نام کی خاتون کی جائیداد ہتھیانے اور نکاح کے لیے بلیک میل کیا اوربچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ ملزم کی بیٹی انیقہ نے جان بوجھ کرنازیہ سمیت 5 افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔
متاثرہ خاتون کے مقدمہ درج کروانے کے بعد ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے اغوا کا بہانہ کیا اور روپوش ہوگیا۔ تفیش پر انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی 7 جھوٹے مقدمات درج کروا چکا ہے۔ ملزم کو آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے فیصل آباد کے قریب موٹر وے سے گرفتار کرلیا۔
[ad_2]
Source link