16

محکمہ تعلیم کی خاتون افسر کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا کیٹ کالج کا لیکچرار گرفتار

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کے دوران کالجز ڈپارٹمنٹ کی خاتون آفیسرکو ہراساں کرنے والے کیڈٹ کالج کے لیکچرار کو گرفتارکرلیا۔

تفتیشی آفیسرارباب طارق کے مطابق ملزم طفیل عباسی کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم خاتون آفیسر کو کئی ماہ سے بلیک میل کر رہا تھا۔

گرفتارملزم طفیل عباسی کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بھی ملی ہیں،اس حوالے سے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں