[ad_1]
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت کے جج خالد ارشد جانب سے جاری ہونے والے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سازش کر کے ریاست کے خلاف جنگ کی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی بھی سازش کی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے خلاف جنگ اور حکومت کے خلاف سازش کرنے سمیت مبینہ جرائم میں عمران خان کا تعلق ثابت کرنے کیلیے مناسب شواہد موجود ہیں۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عبوری ضمانت کا حق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج
واضح رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
سرکاری وکیل نے تینوں مقدمات میں عمران خان کو عبوری ضمانت دینے کی مخالفت بھی کی تھی۔
[ad_2]
Source link