[ad_1]
ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نیند میں سانس کا اچانک تھوڑی دیر کیلئے بند ہوجانا اور بحال ہوجانا (sleep apnea) نوجوان بالغوں میں دل کی صحت خطرناک ہے۔
محققین نے حال ہی میں جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں رپورٹ کیا ہے کہ سلیپ ایپنیا اور دل کی بیماری کے خطرے والے عوامل کے درمیان تعلق 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔
ماہرین نے کہا کہ مثال کے طور پر سلیپ ایپنیا کے شکار نوجوانوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 45 فیصد زیادہ ہوتا ہے، اس کے مقابلے میں بوڑھے لوگوں میں یہ خطرہ 10 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
اسی طرح سلیپ ایپنیا نے نوجوان بالغوں میں ذیابیطس کے خطرے میں 33 فیصد اضافہ دکھایا جبکہ ادھیڑ عمر اور بوڑھے لوگوں میں یہ 12 فیصد دکھایا اور میٹابولک سنڈروم کا خطرہ 7 فیصد اور 25 فیصد بالترتیب دکھایا۔
نتائج سے یہ بھی پتہ چلا کہ سلیپ ایپنیا کے شکار نوجوان بالغوں میں دل کا دورہ پڑنے کا امکان بھی تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔
[ad_2]
Source link