18

پختونخوا؛ وِدہولڈنگ ٹیکس کیخلاف فلور ملز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

[ad_1]

 پشاور: حکومت کی جانب سے لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف فلور ملز کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز شروع ہونے والی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے اور صوبہ بھر میں ڈھائی سو سے زیادہ فلور ملز پر آج بھی آٹے کی پسائی بند ہے۔ فلور ملز میں 5 کلو، 10 کلو اور 20 کلو کی بوریاں بننا بند ہو گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلور ملز کی کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال، سپلائی بند ہونے سے آٹا بحران کا خدشہ

فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ کے مطابق پنجاب سے گندم لانے کے لیے پرمٹ کا اجرا کرکے چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، جہاں بھاری رشوت وصول کرکے چھوڑا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت آٹے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرے۔ اس صورتحال سے عام عوام کو سب سے زیادہ سستے آٹے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ بجلی کے بلوں پر ایم ڈی آئی کی بڑھی ہوئی شرح کو واپس لیا جائے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے، فلور ملز بند رہیں گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں