[ad_1]
کراچی: سی ٹی ڈی ٹیررفنانسنگ انوسٹی گیشن یونٹ کی سہراب گوٹھ جنجال گوٹھ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے جمع شدہ رقم برآمدکرلی گئی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹیررفنانسنگ انوسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کے نام ابوزراوریعقوب محسود ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گلبہارگروپ سے ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق وزیرستان سے ہے اور یہ حال ہی میں کراچی آئے تھے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے افغانستان میں اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتاردونوں ملزمان کالعدم تنظیم کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہے تھے، جن سے جمع شدہ رقم 15 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ الزام نمبر24/110 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
[ad_2]
Source link