11

پنجاب میں سالے کو قتل کرکے کراچی آنے والا داماد سسر کے ہاتھوں مارا گیا

[ad_1]

مقتول کی شناخت 45 سالہ ملک سردارعباس  کے نام سے کی گئی (فوٹو: فائل)

مقتول کی شناخت 45 سالہ ملک سردارعباس کے نام سے کی گئی (فوٹو: فائل)

 کراچی: پنجاب میں سالے کو قتل کرکے کراچی آنے والا داماد اپنے سسر کے ہاتھوں مارا گیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہو گئی۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے بھینس کالونی موڑنیشنل ہائی وے پرواقع عظیم ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بجق ہوگیا جب کہ فائرنگ کی زد میں آکرایک راہ گیرخاتون بھی زخمی ہوگئی۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ ملک سردارعباس ولد محمد امیر اورزخمی راہ گیر خاتون کی شناخت 35 سالہ سکینہ زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ملک سلیم نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتول ملک سردار عباس کو اس کے سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ مقتول نے 6 ماہ قبل پنجاب میں اپنے سالے کوقتل کیا تھا اور گرفتار ہوکر راولپنڈی جیل چلا گیا تھا، جس کے بعد عدالت سے ضمانت ملنے پر کراچی آیا تھا۔

مقتول کا شاہ لطیف ٹاؤن میں اپنا گھر ہے جب کہ آبائی تعلق اٹک تحصیل جھنڈ سے ہے۔ مقتول 3 بچوں کا باپ تھا تاہم سالے کوقتل کرنے کے واقعے کےبعد مقتول کی بیوی بچوں سمیت الگ رہائش پذیر تھی۔

گزشتہ روزمقتول کے سسرنے اپنی بیٹی کے ذریعے مقتول ملک سردارعباس کو فون کرکے صلح کے لیے بھینس کالونی موڑ نیشنل ہائی وےکے قریب بلوایا تھا، جہاں سسر بشارت نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کا سسر بشارت اوراس کا ساتھی موقع سے فرارہو گئے، جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں