[ad_1]
واشنگٹن: زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دور موجود جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے خلاء میں موجود صرف ایک لاکھ سال پُرانے پروٹو اسٹار کے گیسز خارج کرتے ہوئے منظر کو عکس بند کرلیا۔
عکس بند کیا جانے والا جِرم ایل 1527 دراصل ایک مالیکیولر بادل ہے جو شے کو ستارہ بننے عمل کے دوران اپنے پاس رکھتا ہے۔ یہ جرم کسی ستارے کی عمر کے مقابلے کافی کم عمر ہے۔ اس ستارے کی عمر ایک لاکھ سال ہے جبکہ ہمارے نظامِ شمسی کا سورج 4.6 ارب برس پرانا ہے۔
عام طور پر یہ پروٹو اسٹار اس کے اطراف موجود بڑی مقدارمیں گیس اور دھول کی وجہ سے واضح نہیں دِکھتا لیکن جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے مِڈ انفرا ریڈ انسٹرومنٹ کی بدولت خلاء کے اس خطے کا مشاہدہ کیا جاسکا اور بادل اور ستارے دونوں واضح رنگوں میں دیکھے جاسکے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلے رنگ گیسز ایک بو (گلے میں پہنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک شے) کی صورت درمیان سے خارج ہو رہی ہیں۔
ناسا کے مطابق تصویر میں اخراج کے اثر کو دیکھا جا سکتا ہے، یہ پروٹو اسٹار کے گردشی محور کے ساتھ مخالف سمت میں باہر نکل رہے ہیں جو کہ اطراف میں موجود بادل سے گیس اور غبار حاصل کرتے ہیں۔
[ad_2]
Source link