17

سپریم کورٹ فیصلے پر تحریک انصاف کے کارکنان کا جشن، نوافل بھی ادا کیے

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کا فیصلہ حق میں آنے پر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوئے اور پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے عدلیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ فیصلہ حق میں آنے پر پریس کلب کے باہر سب نے انفرادی طور پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر لیگی کارکنان کا احتجاج، سپریم کورٹ کے خلاف نعرے

دوسری جانب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور شاہراہ کو بلاک کر کے ٹائر بھی جلائے۔ لیگی کارکنان نے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں