[ad_1]
کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے تخلیق کاروں کو اپنی ویڈیوز سے کاپی رائٹ میوزک کو ہٹا کر کوئی دوسری آڈیو رکھنے کے لیے اپ ڈیٹڈ ایریزر فیچر متعارف کرا دیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایریز سونگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنے کونٹینٹ سے کاپی رائٹ میوزک کو ختم کر سکیں گے۔
اس سے قبل پلیٹ فارم یہ فیچر بیٹا ورژن میں رکھا گیا تھا۔
یہ اپ ڈیٹڈ ورژن ایک ’اے-آئی پاور الگوردم‘ استعمال کرتا ہے تاکہ کاپی رائٹ گانوں کو دوسری آڈیو کو نقصان پہنچائے بغیر ہٹا سکے۔
یوٹیوب کے سپورٹ پیج پر بتایا گیا کہ ایریز سونگ ٹول اس وقت درست کام نہ کرے جب اس کو ہٹانا مشکل ہو، لہٰذا آڈیو کو خاموش کر دینا کونٹینٹ آئی کے خلاف کلیم روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link