19

اسلحے کے قوانین قتل کے واقعات میں کمی لانے میں ناکام

[ad_1]

کیرولائنا: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں اسلحے کے پابندی کے قوانین بچوں اور نوعمروں میں خودکشی کی شرح کو کم کر سکتے ہیں تاہم اس سے قتل کے واقعات بھی کم ہوں، اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں میں اسلحے کے ملکیت کے قوانین سخت ہیں، وہاں 18 سال سے کم عمر کے بچوں میں خودکشی کی شرح بہت کم ہے۔

تاہم مطالعے میں بندوق کے کوئی بھی قوانین بچوں کے اسلحے سے قتل ہونے کے خطرے کو کم کرتے ہوئے نہیں پائے گئے۔

ڈیوک یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن میں سرجری اور سائنس صحت عامہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرسٹا ہینس نے کہا کہ یہ میرے لیے حیران کن تھا کہ کوئی بھی قانون بچوں میں قتل کی شرح پر اثر انداز نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اسلحے تک محفوظ رسائی بھی نہیں۔ یہ افسوسناک اور حیران کن ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں