10

سوات میں ماں اور تین بیٹیوں کی گولیاں لگی لاشیں گھر سے برآمد

[ad_1]

سوات: خیبرپختونخوا کی وادی سوات کی تحصیل کبل میں گھر سے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے دیولئی میں گھر سے خاتون اور تین بیٹیوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں جو تین روز پرانی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے کبل اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون اور تین بیٹیوں کو سفاک باپ نے قتل کیا اور وہ مسقط چلا گیا، جہاں سے اُس نے آج بذریعہ فون اپنے سالے کو واقعے سے متعلق بتایا تو خاتون اور تینوں بیٹیوں کی موت کا انکشاف ہوا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں