[ad_1]
کراچی: اورنگی ٹٓاؤن میں شہریوں نے دو ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹٓاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ عوامی چوک کے قریب دو ڈٓاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے دونوں ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اطلاع ملنے پر اقبال مارکیٹ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو بمشکل شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت 26 سالہ شاہ نواز ولد شہزاد اور 27 سالہ عامر ولد کامل کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزن سے ایک پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link