8

گجرات؛ سونے کی دو بالیوں کی خاطر بزرگ خاتون کو قتل کرنے والے سفاک قاتل گرفتار

[ad_1]

 گجرات: پولیس نے  بزرگ خاتون کو قتل کرنےو الے سفاک قاتل گرفتار کرلیے۔ 

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں حسن پٹھان میں بزرگ خاتون فضالت کوثر کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کرلیے گئے ہیں جن میں  دو خواتین اور مرد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی واردات میں ملوث  اویس بٹ، ثمن الیاس  اور زرقا یوسف  نے اعتراف جرم کرلیا  ہے۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم اویس کی ثمن اور زرقا سے دوستی تھی جنہوں نے گھر سے لاہور بھاگ جانے کا پروگرام بنایا، تینوں نے پیسے نہ ہونے پر بزرگ پڑوسن کو قتل کرکے طلائی بالیاں لوٹنے کا  منصوبہ بنایا۔

ملزمان نے مقتولہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اورکانوں سے سونے کی بالیاں اتار کرفرارہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں