18

لاہور: ماں کو قتل کی نیت سے شدید زخمی کرنیوالا ناخلف بیٹا گرفتار

[ad_1]

 لاہور: پولیس  نے اپنی ماں کو قتل کی نیت سے شدید زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ 

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کی پولیس ٹیم  نے ہمراہ 15  پرکال  موصول ہونے کے بعد  بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی اور اس  دوران انہیں شدید زخمی کر دیا۔

15  پرکال موصول ہوتے ہی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس پر ایس ایچ او تھانہ چوہنگ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوثر بی بی کی جان بچالی۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزم اسد کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں