17

کربلا گامے شاہ میں غیرملکی فیملی کا موبائل چرانے والا ملزم گرفتار

[ad_1]

دوران مجلس نامعلوم چور نے موبائل نکال لیا تھا

دوران مجلس نامعلوم چور نے موبائل نکال لیا تھا

 لاہور: کربلا گامے شاہ میں انگلینڈ سے آئی فیملی کا موبائل چوری کرنے والے چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

دونوں میاں بیوی انگلینڈ سے کربلا گامے شاہ سلام کے لیے آئے تھے، دوران مجلس نامعلوم چور نے پاکستانی نژاد جوڑی کا موبائل نکال لیا۔

دونوں پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھانہ داتا دربار پہنچ گئے اور موبائل گمشدگی کی اطلاع دی۔ داتا دربار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی اور ملزم کو گرفتار کر کے موبائل برآمد کرلیا۔

بروقت رسپانس اور موبائل تلاش کرکے واپس دینے پر انگلش فیملی نے داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او داتا دربار محمد شہر یار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں