15

صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا گیا

[ad_1]

صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے کر انہیں بلوچستان منتقل کیا جائے گا

صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے کر انہیں بلوچستان منتقل کیا جائے گا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری میں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بلوچستان پولیس کچہری سے صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔ صنم جاوید کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کی مسلسل عدالتوں سے رہائی کے بعد گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم رہائی کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار  کرلیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں