17

راولپنڈی؛ باپ نے چھریوں کے وار سے دو بیٹیوں کو قتل کر دیا

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 راولپنڈی: تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں باپ نے دو بیٹیوں کو قتل اور خاتون کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھی چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا، ملزم کے وار سے خاتون کی شہ رگ کٹ چکی ہے جبکہ ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی خاتون کو زندہ حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بچوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

واقعے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جس کو گلے پر کٹ لگا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے راہگیر کو بھی فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زندہ اپستال منتقل کر دیا۔

اپنی بیٹیوں کے گلے کاٹنے والا ملزم عثمان سرکاری ادارے کا ملازم ہے جہاں بطور ٹیکنیشن کام کرتا ہے۔

ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے جھگڑے کے باعث پیش آیا جبکہ ملزم نے اپنی رگیں بھی کاٹنے کی کوشش کی، ذبحہ کی گئی کمسن بچیوں کی عمر 10 اور 4 سال ہے جن کی شناخت انوش اور لاریب کے نام سے کی گئی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں