17

بحر اوقیانوس کو پار کرنے والی کشتی کو وہیلوں نے گھیر لیا

[ad_1]

سینٹ جانز: ٹام وڈنگٹن جو کہ سوشل میڈیا پر مختلف مہمات سرانجام دینے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، اس بار وہ بحر اوقیانوس کو پار کرنے کی مہم پر ہیں تاہم اس سفر کے دوران انہیں سمندر میں پائلٹ وہیل مچھلیوں نے گھیر لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام وڈنگٹن بحر اوقیانوس میں ایک مقام پر پائلٹ وہیل مچھلیوں سے بُری طرح گھِر گئے تھے۔ کافی دیر بعد انہوں نے بمشکل وہاں سے نکلنے کا راستہ نکالا تاہم دیوقامت مچھلیوں نے ان کا گھنٹوں تک پیچھا کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک مچھلی نے ان کی کشتی کو ٹکر بھی ماری۔

ٹام جو کہ نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سے 2000 میل کا فاصل طے کرچکے تھے، نے بتایا کہ وہیلوں نے اپنے سر کو پانی سطح کے اوپر رکھا ہوا تھا، ایسا لگتا تھا کہ جیسے وہ کوئی کھیل کھیل رہی ہوں۔

ٹام نے بتایا کہ یہ مجھے بہت اچھا لگ رہا تھا، مجھے وہیل مچھلیوں کا ایسا رویہ بہت پسند ہے لیکن مجھے ڈر تھا کہ کہیں وہ میری کشتی کو نقصان نہ پہنچا دیں۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں