20

لاہور؛ گلاب دیوی اسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار

[ad_1]

لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلاب دیوی اسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، دو ملزمان نے 18 سالہ لڑکی کو اسپتال کے واش  روم میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا  اور فرار ہوگئے۔

واقعہ  رپورٹ ہونے کے بعد نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق نصیر آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسپتال  ہی سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نعمان   کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے  جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی  اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

The post لاہور؛ گلاب دیوی اسپتال میں داخل نوجوان لڑکی سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں