20

خود کو ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر ظاہرکرنے والا گرفتار

[ad_1]

جعلی اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

جعلی اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ستوکتلہ: ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر بننے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔

ستو کتلہ کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اسسٹنٹ کمشنر بن کر لوگوں کو بے وقوف بنانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ملزم کو کالے رنگ کے ڈالے میں دوپولیس اہلکاروں کے سے گھومتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ دوران گشت ستوکتلہ پولیس نے ملزم کی گاڑی اور مشکوک حرکات کو دیکھ کر کارروائی کی۔ ملزم محمود الرحمن نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایف آئی اے کا اسسٹنٹ کمشنر ہے۔ جعلی ایف آئی اے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ملزم اس سے قبل جعلی ایے ایس پی بن کربھی سادہ لوح عوام کو بیوقوف بناتا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں