[ad_1]
پشاور میں موبائل سروس معطل اور بی آر ٹی سروس بھی بند کردی گئی۔
آج 9 محرم کو موبائل سروس معطل ہے جو کل 10 محرم کو بھی بند رہے گی۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے مطابق یوم عاشور تک پشاور میں 14 ہزار اہل کار سکیورٹی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور نویں و دسویں محرم الحرام کو اندرونِ شہر مکمل طور پر سیل ہے۔
پشاور میں جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے کی جارہی ہے۔ پولیس کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات ہیں۔ جلوسوں کی گزر گاہوں ، اونچی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کردیے گئے ہیں۔
شہر میں 140 کلورز سرکٹ کیمرے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔
بی آر ٹی سروس مکمل طور پر بند ہے اور جمعرات 11 محرم الحرام سے دوبارہ معمول کے مطابق چلے گی۔
[ad_2]
Source link