21

وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ کو یوم عاشور پرسیکورٹی مانیٹرنگ کی ہدایت

[ad_1]

قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد رہیں، مریم نواز:فوٹو:فائل

قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعد رہیں، مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کابینہ اور لا اینڈ آرڈرکمیٹی کو  یوم عاشورہ پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9 اور 10 محرم کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے،سبیل اور لنگر کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز  پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکا کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام  ضروری اقدامات کئے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں