23

لاہور: سات دن کے بچے کو اغوا کرنے والی خاتون گرفتار

[ad_1]

 لاہور: پولیس نے سات دن کے بچے کو اغوا کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

لوہاراں والا کھوں کے علاقے میں گھر کے صحن میں پانی پینے کے بہانے آئی خاتون بچے کو اٹھا کر فرار ہوگئی۔

ایس ایچ او سندر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو 4 گھنٹے میں ٹریس کرلیا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی ایک بچے کو اغواء کر کے لے جا چکی تھی۔

بچے کے والد نے اپنے لخت جگر کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نے ایس ایچ او سندر عاطف ذوالفقار اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں