[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے کنٹرول رول قائم کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں نواسہ رسول ﷺ کی شہادت کی مناسبت سے یوم عاشور پر تعزیتی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔
حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے روٹ والے علاقے سیل کردیے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 7 اضلاع میں صبح 6 سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔
انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بھی ہائی الرٹ رہے گی، شہر میں گشت بڑھادیا گیا جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔
یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس صبح 9 بجے برآمد ہوگا، جس کی سیکیورٹی کیلیے 8 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔
[ad_2]
Source link