13

پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

[ad_1]

ہلاک ہونے والے ڈاکو سہراب گوٹھ کچی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی ہیں (فوٹو: فائل)

ہلاک ہونے والے ڈاکو سہراب گوٹھ کچی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی ہیں (فوٹو: فائل)

  کراچی: سائٹ سپرہائی وے صنتعی پولیس کے ہاتھوں پیر اور منگل کی درمیانی شب چاکر ہوٹل کے قریب مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا۔

ایس ایچ او نور محمد شیخ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت 17 سالہ حسین گل ولد محمود گل اور 26 سالہ نیک محمد ولد خیال مکوک کے نام سے کی گئی جو کہ سہراب گوٹھ کے علاقے کچی آبادی مدینہ کالونی کے رہائشی تھے۔

مقابلے سے قبل دونوں ڈاکو عاصم نامی نوجوان جو کہ موٹر سائیکل پر اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ سوار تھا ۔ اس سے موبائل فون اور 2 ہزار روپے نقد چھین لیے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور موٹر سائیکل سوار پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔

نور محمد شیخ نے مزید بتایا کے ڈاکوؤں کے قبضے سے نوجوان عاصم سے چھینا ہوا موبائل اور نقدی کے علاوہ متعدد شہریوں کے بھی پرس ملے ہیں جو ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے ان سے ڈکیتی کے دوران چھینے تھے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں