[ad_1]
لاہور: پنجاب بھر میں یوم ِ عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 12 ہزار ریسکیو اہل کار الرٹ ہیں جب کہ جلوسوں کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق یومِ عاشور کے حوالے سے ریسکیو 1122 پنجاب بھر میں ہائی الرٹ ہے، اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3196 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کیں گئیں۔ 3090 عزاداروں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ اور 106 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں 12 ہزار اور صوبائی دارالحکومت میں 1300 ریسکیو اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔865 ایمبولینسز، 2184 موٹر بائیک، 390 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز مختلف مقامات پر متعین ہیں جب کہ 676 بڑے اجتماعات کو میڈیکل کور فراہم کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ سیل صوبے بھر کے ریسکیو آپریشنز کو مانیٹر کررہا ہے۔ علاوہ ازیں محرم کی مجالس میں فوری فرسٹ ایڈ کے لیے خصوصی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
دریں اثنا سیف سٹی کیمروں سے دسویں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ اس دوران تمام ضروری مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ شہر بھر میں مجالس،جلوسوں اور امام بارگاہوں کی مکمل کوریج کے لیے ایک ہزار سے زائد کیمرے 24 گھنٹے فعال ہیں۔ جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکلز سے بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز سے ننکانہ ، قصور ،فیصل آباد ،گجرانوالہ اور راولپنڈی میں جاری جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ شہری اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں۔
[ad_2]
Source link