20

بنوں میں ایک اور حملہ، چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ

[ad_1]

فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 پشاور: بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں پانچ شہری اور سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں؛ ڈی آئی خان میں ہیلتھ مرکز پر حملہ، پانچ شہری اور دو جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر کری شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکی دار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔

 

اس سے قبل، بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاوٴنی پر حملہ کیا اور چھاوٴنی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں