15

پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے، عظمیٰ بخاری

[ad_1]

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام بڑے جلوسوں کی مانیٹرنگ کےلیے خصوصی مانیٹرنگ سیل بھی قائم ہیں جب کہ وزیراعلیٰ مریم نواز محرم الحرام کے جلوسوں کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت سیکیورٹی کے دیگر ادارے مجالس اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔ پہلی بار محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عزا داران امام حسینؓ کے لیے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل ایکٹیو ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت اور روادی کا درس دیتا ہے۔ نواسہ رسول اور ان کے جانثاروں نے کربلا میں عظیم داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک مثال رہے گی۔ امام حسینؓ کی تعلیمات انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کو تاقیامت آفاقی کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں