15

آج سے 20 جولائی تک پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان

[ad_1]

عوام بارش کے دوران ہدایات پر عمل کریں، پی ڈی ایم اے:فوٹو:فائل

عوام بارش کے دوران ہدایات پر عمل کریں، پی ڈی ایم اے:فوٹو:فائل

 لاہور: آج سے 20جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 17  سے 19 جولائی تک آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئے گی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں سے ندی، نالے بپھر سکتے ہیں۔ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسم کی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں