[ad_1]
کراچی: بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن تھانے کے علاقے رشید آباد پی ایس او پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
اسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ محمد دین ولد میر محمد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
[ad_2]
Source link