24

نورپور تھل نہر سے ایک اور بچے کی لاش برآمد، مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 لاہور: پنجاب کے علاقے خوشاب نورپور تھل میں ڈوبنے والے ایک اور لڑکے کی لاش مل گئی جس کے بعد اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد چار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نورپور تھل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 10 بچے پانی میں ڈوب گئے تھے، جس میں سے 4 بچوں کو بروقت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

ریسکیو رضاکاروں نے انتھک محنت کے بعد چار لاشیں تلاش کرلیں جن میں سے تین بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی ہے جبکہ مزید دو بچوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔

امدادی کاموں میں ریسکیو 1122 کے رضاکار اور نیوی کے غوطہ خور بھی مصروف ہیں۔

بچوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، تمام بچوں کا تعلق نواحی گاؤں پیلو وینس سے ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں