24

جڑانوالہ؛ فصل کو پانی لگانے پر دو گروپوں میں تصادم، 1 جاں بحق، 5 زخمی

[ad_1]

جڑانوالہ:  فصل کو پانی لگانے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جڑانوالہ پولیس  کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 102 گ ب  میں فصل کو پانی لگانے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا،  اس دوران ہونے والی فائرنگ میں  سفیان نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولسی کے مطابق فائرنگ سے عرفان، زاہد،عرفان جاوید وغیرہ  ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے سی پی او سے  اس  واقعے کی فوری رپورٹ طلب  کرتے ہوئے ایس پی جڑانوالہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں اور انصاف کی یقین دہانی کروائیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں