[ad_1]
پشاور: خواتین کے تنازع پر ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کردیا اور بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق صوابی موضوع پناول گدون میں خواتین کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان 20 سالہ بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ بڈھ بیر میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 8افراد جاں بحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں کو تحصیل ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جھگڑے کی وجہ خواتین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بڈھ بیر کے علاقے اسپین جماعت میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر چچازاد کے گھر پر مخالفین نے گھر کر فائرنگ کی۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link