13

پنجاب؛ 19 پبلک یونیورسٹیز میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز سینڈیکیٹ ارکان مقرر

[ad_1]

جسٹس عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ مقرر ہوئی ہیں:فوٹو:فائل

جسٹس عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ مقرر ہوئی ہیں:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب کی 19 پبلک یونیورسٹیز میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو سینـڈیکیٹ کا رکن مقرر کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جن ججز کو یونیورسٹیز میں بطور سینڈیکیٹ ممبر مقررکیا گیا ہے اس کی تفصیل کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم پنجاب یونیورسٹی، جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی اف انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جسٹس عابد عزیر شیخ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، جسٹس صداقت علی خان پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی روالپنڈی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر ہوئے ہیں۔

دیگر ججز میں جسٹس شہباز علی رضوی بہاولدین زکریہ یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ  یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس عابد مسعود نقوی کو یونیورسٹی آف لا کالج کی سینڈیکیٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کےممبرز بورڈ اف سٹڈیز مقررکیے گئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم لاہور یونیورسٹی اف منجمینٹ سائنس  کے ممبر بورڈ اف ٹریسٹی اور جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس جواد احسن کو ممبرز بورڈ اف سٹڈیز مقررکیا گیا ہے۔

جسٹس شہرام سرور کنگ ایڈوڈمیڈیکل یونیورسٹی ، جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر  محمد نواز شریف یونیورسٹی اف ایگریکلچر ملتان، جسٹس طارق سلیم شیح یونیورسٹی اف ایگریکلچر فیصل اباد کے سینڈیکیٹ کے ممبر مقررہوئے ہیں۔ جسٹس چوہدری عابد عزیز فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام اباد کے ممبر اف گورنر ، جسٹس  انوارالحق  پنوں یونیورسٹی اف انجئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، جسٹس فاروق حیدر لاہور کالج فار ویمین یونیورسٹی، جسٹس محمد وحید خان کو فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی راولپنڈی اور جسٹس عاصم حفیظ نیشنل کالج اف ارٹ کے ممبر بورڈ اف گورنر مقرر کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں