16

لاہور؛ چوری کا جھوٹا الزام لگا کر بچوں پر تشدد کرنے والے 3ملزمان گرفتار

[ad_1]

فوٹو : گجر پورہ پولیس

فوٹو : گجر پورہ پولیس

 لاہور: تھانہ گجر پورہ کے علاقے میں چوری کا جھوٹا الزام لگا کر 2 معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان حسن، ولید اور بدر نے ذاتی رنجش پر 15 سالہ فیضان اور 16 سالہ نوید پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا اور گرم استری سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا۔

ایس پی سیول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ محمد آصف ادریس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے، انسانیت اور سماج کے دشمن کسی صورت پولیس سے بچ نہ سکیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں