[ad_1]
پشاور: پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی گئی ہے، جس میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کے خلاف قررداد جمع کرائی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی ارکان کی جانب سے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی ہے۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر 40 ارکان نے دستخط کیے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link