17

حق اور سچ کیلئے جہدوجہد جاری رکھوں گی، صنم جاوید

[ad_1]

پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید نے کہا ہے کہ حق اور سچ کیلئے جہدوجہد جاری رکھوں گی۔

صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے پارلیمنٹ میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے، آپ کے اہل خانہ نے 14 ماہ تک قربانی دی اور مشکل وقت سہا، آپ کے بہترمستقبل کیلئے دعاگو ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت، جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

صنم جاوید نے کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جہدوجہد جاری رکھوں گی، لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں