20

مسقط میں شہید پاکستانیوں کی میتیں آج وطن واپس پہنچیں گی

[ad_1]

 اسلام آباد: مسقط میں شہید پاکستانیوں کی میتیں آج پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسقط میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں پاکستانیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے میتیں آج وطن لائی جائیں گی۔

شہید سلیمان نواز کی میت خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 230 کے ذریعے آج شام پانچ بجے لاہور پہنچے گا، شہید سید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 226 کے ذریعے مسقط سے کراچی کی پرواز پر روانہ کی جائے گی جہاں سے وہ پی کے 302 کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔

شہید غلام عباس اور شہید حسن عباس کی میت مسقط سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 292 کے ذریعے رات ایک بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق وطن عزیز پہنچنے پر شہدا کی میتیں ورثاء کے جلد از جلد حوالگی کیلئے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں