17

پی ٹی آئی پر پابندی کیخلاف کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب، قرارداد پیش کی جائیگی

[ad_1]

 پشاور: وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد مںظور کرانے کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی جس پر چالیس ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

حکومتی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کے خلاف قرارداد منطوری کی جائے گی، تاہم یہ اجلاس کثرت رائے سے منظور ہونے کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں